Samajhdar murga or chalak lomdri _ Urdu animals story 2023, | Latest Urdu Kahani

 

Samajhdar murga or  chalak lomdri _ Urdu animals story 2023, | Latest Urdu Kahani

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی جنگل میں ایک درخت پر ایک مرغا رہتا تھا وہ پورا دن جنگل میں گو متا پھرتا رہتا تھا وہ دن بھر جنگل میں گھومتا پھرتا رہتا اور دانے کھاتا رہتا اور جب وہ خوب پیٹ بھر کھا لیتا تو واپس گھر آجاتا تھا اسی جنگل میں ایک لومڑی بھی رہتی تھی جو بہت چالاک تھی وہ ہمیشہ اس م مرغے کو کھانے کے بارے میں سوچتی رہتی تھی

 وہ کہتی کہ اگر یہ مرغا میرے ہاتھ آگیا تو کتنا لزیز کھانا کھاؤں گی میں ایک دن اسے بہت بھوکھ لگ رہی تھی اس کے دماغ میں ایک ترکیب آئی وہ مرغے کے پاس گئی اور بولی او مرغ بھائی کیا آپ کو اچھی خبر ملی تو مرغے نے کہا کون سی اچھی خبر مجھے تو کوئی خبر نہیں ملی تو لومڑی نے کہا کہ شیر بادشاہ اور ہمارے بزرگوں نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد کوئی بھی جانور دوسرے جانور کو نقصان نہیں پہنچائے گا سب مل کر رہیں گے

 اسی خوشی میں نیچے آؤ ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں تو مرغے کو لومڑی کی ساری چالاکی سمجھ میں آ گئی تو اس نے کہا کہ شاید اسی لیے ہمارے دوسرے دوست ہم سے ملنے آ رہے ہیں تو لومڑی نے کہا وہ کون سے دوست تو مرغے نے کہا کہ وہ شکاری کتے اب ہمارے دوست ہی ہے

 نا تو لومڑی کتوں کا نام سنتے ہی وہاں سے بھاگنے لگی تو مرغے نے لومڑی سے کہا کہ بہن کہاں جا رہی ہو تو لومڑی نے بھاگتے بھاگتے جواب دیا شاید ان کتوں کو اس فیصلے کی خبر نہیں لومڑی یہ کہہ کر وہاں سے بھاگ گئی اور پیچھے مڑ کر بھی نا دیکھا اور اس طرح مرغے نے بڑی سمجھداری سے اپنی جان بچا لی اور لومڑی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

۔۔

تو پیارے بچوں ہمیں اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں چالاک لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور ہمیشہ سمجھداری سے کام لینا چاہیے

Post a Comment

Previous Post Next Post