Do bail or Shar Urdu Kahani | Urdu Animal stories 2023 | Latest Urdu Kahani

Do bail or Shar Urdu Kahani | Urdu Animal stories 2023 | Latest Urdu Kahani


پیارے بچوں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی جنگل میں دو بیل رہتے تھے ۔یہ بیل مل جل کر رہتے تھے ۔ان کی دوستی کے پورے جنگل میں چرچے تھے۔اسی لیے ہر کوئی جانور ان سے ڈرتا تھا ۔یہ یہاں بھی جاتے ایک ساتھ جاتے تھے۔

جنگل کا بادشاہ شیر بھی ان سے ڈرتا تھا۔ایک دن جب یہ دونوں بیل گھاس کھا رہے تھے تو شیر نے ان پر پیچھے سے حملہ کردیا۔ان دونوں بیلوں نے مل کر شیر کا مقابلہ کیا اور شیر کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

شیر اپنی جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلا۔شیر جب بھی ان کو کھانے کی کوشش کرتا تو وہ ناکام ہوجاتا تھا ۔ایک دن شیر نے سوچا کہ جب تک دونوں بیل آیک دوسرے کے ساتھ ہے.

میں انہیں نہیں کھا سکو گا۔شیر نے بیلو کی دوستی کو توڑنے کا کام مکار لومڑی کو دیا۔لومڑی بہت چالاک تھی۔لومڑی پہلے ایک بیل کے پاس گئی اور اس سے کہنے لگی کہ شیر کو تو تم نے زیادہ مار کر بھگایا تھا۔

لیکن دوسرا بیل تو یہ کہ رہا ہے کہ شیر کو میں نے مار کر بھگایا۔بیل کا غصے سے رنگ لال پیلا ہو گیا۔پھر لومڑی دوسرے بیل کے پاس گئی.

 اور اس سے بھی وہی کہا جو پہلے بیل سے کہا تھا۔اس کا رنگ بھی غصے سے رنگ لال پیلا ہو گیا۔اب دونوں بیل ایک دوسرے کے خلاف ہو گئے۔اب وہ علیحدہ علیحدہ رہنے اور چڑنے لگے۔تو اب شیر کو موقع مل گیا۔شیر نے ایک ایک کر کے دونوں بیلوں کو مار کر کھا لیا۔دونوں بیل نااتفاقی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نتیجہ

اتفاق میں برکت ہے۔

تو پیارے بچوں ہمیں ایک  دوسرے کے ساتھ اتفاق سے رہنا چاہیے ۔ 





Post a Comment

Previous Post Next Post