![]() |
Kachwa or Khargosh Urdu Kahani | Urdu Animal stories 2023 | Latest Urdu Kahani |
پیارے بچو ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں بہت خوبصورت تھااسی گاؤں کے پاس ایک جنگل تھا۔ جنگل میں ایک خرگوش اور ایک کچھوا رہتے تھے۔خرگوش اور کچھوا بہت اچھے دوست تھے۔وہ سارا دن جنگل میں گھومتے اور خوب مزے کرتےخرگوش کو اپنی رفتار پر بہت فخر تھا.
اور وہ ہمیشہ کچھوے کا آہستہ چلنے پر مذاق اڑایا کرتا تھا۔ایک دن خرگوش نے کاتا کا اتنا مذاق اڑایا کہ کچھوے کو برا لگا اور اس نے خرگوش کو ریس کا چیلنج دیاتب پتہ چلے گا کہ کون تیز ہے اور کون سست۔کچھوے نے کہا کہ جنگل کے دوسرے کونے میں برکت کا پیڈ ہے۔جو پہلے درخت تک پہنچے گا وہ جیت جائے گا۔تو خرگوش نے ہنستے ہوئے جواب دیا کیا تم مجھ سے دوڑ لگاؤ گے ٹھیک ہے.
دوڑ ہو ہی جائے تو جب دوڑ شروع ہوئی تو خرگوش تیزی سے چھلانگیں لگاتا ہوا بہت آگے نکل گیا جب وہ بہت آگے پہنچ گیا آگے جا کر جب اس نے پیچھے دیکھا تو اُسے دور دور تک کوئی بھی نہیں دکھ رہا تھا اس نے سوچا کچھوا تو بہت دور دور تک نظر نہیں آرہا ایسا کرتا ہوں کچھ دیر آرام کر لیتا ہوں .
کچھوا تو ابھی بہت دور ہے یہ سوچ کر وہ ایک درخت کے نیچے لیٹ گیا کچھ دیر بعد ہوا کے ٹھنڈے جھونکے چلنا شروع ہو گئے خرگوش کو نیند آگئی اور وہ سو گیا کچھوا آہستہ آہستہ مگر مسلسل چل رہا تھا وہ سوتے ہوئے خرگوش کے سامنے سے گزر گیا
جب خرگوش کی آنکھ کھلی تو اُسے دور دور تک کچھوا نظر نہیں آ رہا تھا اس نے سوچا کہ وہ ابھی بہت پیچھے ہے اور چھلانگیں لگاتا لگاتا اس درخت کے پاس پہنچا .
تو اس نے دیکھا کہ کچھوا پہلے سے وہاں موجود ہے تو اسے بہت شرمندگی ہوئی اور اس نے کچھوے سے کہا تم آہستہ آہستہ چلتے ہو مگر مسلسل چلتے ہو مجھے معاف کر دو جو میں نے تمہارا مذاق اڑایا آگے سے میں کسی کا مذاق نہیں اڑایا کروں گا پھر کچھوا خرگوش کو معاف کر دیتا ہے اور دونوں مل کر خوشی خوشی رہنے لگتے ہیں
نتیجہ:
تو پیارے بچوں ہمیں اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہمیں خود پر غرور نہیں کرنا چاہیے اور دوسروں کا مذاق بھی نہیں اڑانا چاہیے