![]() |
Imandar lakarhara Urdu Kahani | Urdu pariyon ki kahaniyan 2023, | Latest Urdu Kahani |
پیارے بچو ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک بہت زیادہ غریب لکڑہارا رہتا تھا وہ اپنے گھر کے قریبی جنگل میں جا کر لکڑیاں کاٹ کر انھیں بیچ کر اپنا گزارہ کرتا تھا۔لکڑہارا صبح سے شروع ہوتے ہی لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل روانہ ہو جاتا تھا اور لکڑیاں کاٹ کر انہیں بازار میں بھیج دیتا تھا۔
ایک دن جب لکڑہارا لکڑیاں کاٹنے کے لئے جنگل میں گیا تو اسے کہیں بھی سوکھا درخت نظر نہ آیا۔آخر کار اسے ندی کے کنارے ایک بہت بڑا سوکھا درخت نظر آیا۔لکڑہارا درخت سے لکڑیاں کاٹنے لگ گیا۔وہ لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ اس کا کلہاڑا ندی میں گر گیا۔
لکڑہارا وہاں پر بیٹھ کر رونے لگا کیونکہ وہ بہت غریب تھا اس کے پاس ایک ہی لکڑہارا تھا وہ بھی اس کا پانی میں گر چکا تھا۔وہ ندی کے کنارے بیٹھ کر زور زور سے رونے لگا۔وہاں پر ایک پری آ گئ پری نے لکڑہارے سے پوچھا۔تم کیوں رو رہے ہو۔تو لکڑہارے نے پری کو ساری بات بتا دیں کہ کس طرح اس کا کلہاڑا ندی میں گر گیا ہے
تو پری نے کہا رو مت میں تمہیں میں تمہارا کلہاڑا لا کر دیتی ہوں۔کہہ کر بری ندی میں چلی گئی کچھ دیر کے بعد پری ندی سے باہر نکلی تو اس کے ہاتھ میں ایک سونے کا کلہاڑا تھا۔لکڑہارے سے پوچھا کیا یہ تمہارا کلہاڑا ہے۔لکڑہارے نے اس کلہاڑے کو لینے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ اس کا کلہاڑا نہیں تھا
اس نے کہا یہ میرا کلہاڑا نہیں ہے میرا کلہاڑا تو لوہے اور لکڑی کا ہے۔پری میں ایک بار پھر ندی میں چلی گئی اور اس بار وہ ایک چاندی کا کلہاڑا لے کر باہر آئی۔اس بار بھی لکڑہارے نے یہ کلہاڑا لینے سے منع کردیا۔تو ایک بار ہر پری ندی میں چلی گئی اور اس بار وہ لوہے اور لکڑی کا کلہاڑا لے کر باہر آئی۔
اپنا کلہاڑا دیکھ کر لکڑہارا خوش ہوگیا اور اس نے کہا کہ یہی میرا کلہاڑا ہے۔بڑی لکڑہارے کی ایمانداری دیکھ کر بہت خوش ہوئی اور اس نے تینوں کل ہارے ارے لکڑہارے کو دے دیئے اس نے کہا یہ تمھاری ایمانداری کا انعام ہے انہیں بھی رکھ لو۔
تو پیارے بچو ہمیں اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیشہ سچ بولنا چاہیے سچ بولنے میں ہی برکت ہے