Kisaan Aur Usky Teen Bety Urdu Kahani | Urdu moral stories 2023 | Latest Urdu Kahani

Kisaan Aur Usky Teen Bety Urdu Kahani | Urdu moral stories 2023 | Latest Urdu Kahani
 

پرانے وقتوں کی بات ہے کہ کسی گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا۔ وہ بڑا نیک اور محنتی تھا۔ اللہ نے اسے چار بیٹے عطا کیے تھے۔ وہ سب بڑے ست کام چور اور جھگڑالو تھے۔ اکثر آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے تھے ۔ کسان اب بوڑھا ہو چکا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کے بیٹے مل جل کر رہیں۔ ان میں اتفاق اور اتحاد پیدا ہو ۔ اس نے کئی بار اپنے بیٹوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس کی نصیحت کا ان پر کوئی اثر نہ ہوا۔ ایک مرتبہ وہ سخت بیمار پڑ گیا۔ اس نے چاروں بیٹوں کو بلایا ۔ 

بڑے بیٹے کو لکڑیوں کا ایک گٹھا لانے کیلئے کہا۔ جب بڑا لڑکا گٹھا لے آیا تو کسان نے اسے گٹھا توڑنے کو کہا۔ بڑے لڑکے نے گٹھے کو توڑنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نا کام رہا۔ کسان نے دوسرے بیٹوں کو وہ گٹھا باری باری توڑنے کے لیے کہا۔ وہ سب بھی گٹھا توڑنے میں ناکام رہے۔ اب کسان نے گٹھا کھولنے کو کہا۔ گٹھا کھل گیا تو اس نے بیٹوں کو ایک ایک لکڑی توڑنے کو کہا۔

 سب نے بڑی آسانی سے لکڑیاں توڑ ڈالیں۔ اب بستر مرگ پر پڑے کسان نے اپنے بیٹوں سے کہا اگر تم دنیا میں عزت چاہتے ہو تو ان لکڑیوں کی طرح متحد رہوں۔ تمھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ اگر تم الگ ہو گئے تو ہر ایک آسانی سے تمھیں زیر کر لے گا۔ لڑکوں پر باپ کی باتوں کا بڑا اثر ہوا۔ انھوں نے اپنے تمام اختلافات ختم کر دیے اور مل جل کر حسن سلوک سے رہنے لگے۔

 انھوں نے مل کر خوب محنت کی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کھیتوں کی پیداوار میں خوب اضافہ ہوا اور وہ خوشحال ہو گئے ۔

نتیجہ : اتفاق میں برکت ہے۔





Post a Comment

Previous Post Next Post